بدھ 28 جنوری 2026 - 21:38
تمام مذہبی جماعتیں امت واحدہ کی عملی تصویر پیش کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: وطن عزیز میں قانون کی بالا دستی اور برابری سطح کے حقوق کے حصول کے لیے پالیسوں پر عمل در آمد کی ضرورت ہے۔ خواتین کے حقوق کے بل اسلامی قوانین کے مطابق بنائیں جائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما اور اوسپاک انٹرفیتھ بورڈ کے چیئرمین علامہ اشفاق وحیدی نے حافظ اقبال رضوی چیئرمین امن کمیٹی راولپنڈی کے ساتھ مقامی صحافیوں اور ایڈیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد و وحدت کے پیغام میں ملک کی ترقی مضمر ہے۔

انہوں نے کہا: تمام مذہبی جماعتیں امت واحدہ کی عملی تصویر پیش کرنے کے لیے عملی کردار ادا کریں تاکہ فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کامیاب نہ ہو سکیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: استعماری عناصر اگر گھبراتے ہیں تو وہ اسلامی نظام اور دین الٰہی کی مضبوط پالیسیوں کی وجہ سے ہے جسے وہ دہشتگردی و فرقہ واریت جیسے ناسور کے ذریعہ کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے عزہ پیس بورڈ کے سوال کے جواب میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا: حکومت پاکستان کا اس میں شامل ہونا عجلت کا فیصلہ ہے جس پر دینی طبقات کے تحفظات ہیں۔

حافظ اقبال رضوی نے کہا: آج ملک میں اسلامی نظام اور قرآنی پیغام کو معاشرے کے ہر فرد تک پہنچانے کی ضرورت ہے تاکہ برائیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha